Peer Haroon Zaman Shah Khagga [NA-147]

Breaking

Followers

Search

Tuesday, August 24, 2021

August 24, 2021

کھگہ ہاوس فرید ٹاؤن میں جناب بشپ سمیول جعون، جناب پاسٹر جاوید اور دیگر دوستوں سے ایک اہم ملاقات

 پیر ھارون زمان شاہ کھگھہ صاحب پاکستان مسلم لیگ۔ ( ق) این اے 147 ساہیوال  نے آج کھگہ ہاوس فرید ٹاؤن میں جناب بشپ سمیول جعون، جناب پاسٹر جاوید اور دیگر دوستوں سے ایک اہم ملاقات کے دوران ساہیوال کے حلقہ این ۔اے 147 کی سیاسی صورت حال پر باہمی مشاورت اور گفت و شنید کی۔






August 24, 2021

جناب سہیل انجم انصاری کے ساتھ ملاقات

 پیر ھارون زمان شاہ کھگہ صاحب پاکستان مسلم لیگ۔ ( ق) این اے 147 ساہیوال   نے آج جناب سہیل انجم انصاری  صاحب ٫ جناب شہزاد  انجم انصاری صاحب اور جناب شیراز انجم انصاری صاحب سے ایک اہم ملاقات کے دوران ساہیوال کے حلقہ این ۔اے 147 کی سیاسی صورت حال پر باہنی مشاورت اور گفت و شنید کی۔۔





August 24, 2021

جناب پیر ھارون زمان شاہ کھگہ صاحب رہنما پاکستان مسلم لیگ ( ق) این ۔اے 147

 # جناب پیر ھارون زمان شاہ کھگہ صاحب رہنما  پاکستان مسلم لیگ ( ق) این ۔اے 147 ساہیوال نے مورخہ 22-08-2021 کو AGD/65 یارے والا میں امجد کمیانہ، بھاہی خان، اور دیگر دوستوں سے ملاقات کی اور عوامی مسائل پر بات کی۔






Monday, August 23, 2021

Friday, August 13, 2021

August 13, 2021

14 August آزادی کے بعد قائد کا قوم سے پہلا خطاب -

 




آزادی کے بعد قائد کا قوم سے پہلا خطاب - 


میں انتہائی مسرت اور جذبات کے احساس کے ساتھ آپ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ 15 اگست پاکستان کی آزاد اور خود مختار ریاست کا جنم دن ہے ۔ یہ مسلم قوم کی منزل کی تکمیل کی علامت ہے جس نے اپنے وطن کے حصول کیلئے پچھلے چند سالوں میں بھاری قربانیاں دیں ۔ اس اعلٰی لمحے میں میرے ذہن میں اس مسلک کیلئے جد و جہد کرنے والے شجاع لوگ ہیں


ایک نئی ریاست کی تخلیق نے پاکستان کے شہریوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے ۔ اس تخلیق نے یہ ثابت کرنے کا موقع دیا ہے کہ کس طرح متعدد عناصر پر مشتمل قوم ذات اور عقیدہ سے قطع نظر کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کے ساتھ تمام شہریوں کی بہتری کیلئے کام کر سکتی ہے


ہمارا مقصد اندرونی اور بیرونی امن ہونا چاہیئے ۔ ہم امن میں رہنا چاہتے ہیں اور اپنے قریبی ہمسایہ ملکوں اور دنیا کے ممالک کے ساتھ خوشگوار دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ۔ ہم کسی کے خلاف بھی جارحانہ عزائم نہیں رکھتے ۔ ہم اقوامِ متحدہ کے منشور کی حمائت کرتے ہیں اور دنیا میں امن اور خوشحالی کیلئے اپنا پورا حصہ ڈالیں گے


ہندوستان کے مسلمانوں نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ ایک متحد قوم ہیں اور ان کا مطالبہ انصاف اور حقائق پر مبنی ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ آیئے آج اس دن ہم عاجزی کے ساتھ اس عطیہ کیلئے اللہ کا شکر ادا کریں اور دعا کریں کہ ہم اپنے آپ کو اس کا مستحق ثابت کر سکیں


آج کا دن ہماری قومی تاریخ کے ایک تکلیف دہ دور کے اختتام کی علامت ہے اور اسے نئے باعزت دور کا آغاز بھی ہونا چاہیئے ۔ آیئے ہم اقلیتوں کو عمل ۔ گفتار اور سوچ سے باور کرائیں کہ اگر وہ بحیثیت وفادار پاکستانی اپنے فرائض اور ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں تو اُنہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیئے


ہم اپنی سرحدوں پر بسنے والے آزادی پسند قبائل اور ہماری سرحدوں سے باہر ریاستوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور اُنہیں یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اُن کی حیثیت کا احترام کرے گا اور امن قائم رکھنے کیلئے دوستانہ تعاون کرے گا ۔ ہمیں کوئی ہوّس نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم باعزت زندگی گذاریں اور دوسروں کو بھی باعزت زندگی گذارنے دیں


آج جمعۃ الوداع ہے ۔ رمضان کے مقدس مہینہ کا آخری جمعہ ۔ ہم اس وسیع برِ عظیم میں جہاں کہیں بھی ہوں اور اسی سبب پوری دنیا میں بھی ہم سب کیلئے خوشی کا دن ہے ۔ تمام مساجد میں ہزاروں مسلمانوں کے اجتماعات قادرِ مطلق کے سامنے عاجزی سے جھُکیں ۔ اُس کی دائمی مہربانی اور فراخدلی کا شکریہ ادا کریں اور پاکستان کو ایک طاقتور ملک اور اپنے آپ کو اس کے مستحق شہری بنانے کیلئے اُس کی رہنمائی اور مدد کے طلبگار ہوں


میرے ہموطنو ۔ میں آخر میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان بڑے زبردست وسائل کی زمین ہے ۔ لیکن اسے مسلمانوں کے لائق ملک بنانے کیلئے ہمیں اپنی قوت و ہمت کا بھرپور استعمال کرنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایسا پوری دلجمعی کے ساتھ کیا جائے گا...!


پاکستان زندہ باد ۔ یومِ آزادی مبارک


- محمد علی جناح کے 15 اگست کو آزادی کے بعد پہلے خطاب کا اردو ترجمہ...